جنگ ویب ڈیسک....جرمنی میں قانونی لاٹری کی تاریخ کی ایک قرعہ اندازی میں ایک شہری نے قریب 77 ملین یورو یا 86 ملین امریکی ڈالر یا 9006348428 روپےکے برابر ریکاڑد انعام جیت لیا ہے۔ اس شخص نے یہ لاٹری کھیلنے کے لیے چند یورو کے عوض صرف ایک ہی ٹکٹ خریدا تھا۔
جرمن باشندوں میں بہت مقبول لاٹری کی تنظیم کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ آج سے پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا تھا کہ جرمنی میں کسی صارف نے لاٹری میں اتنی بڑی رقم جیتی ہو۔
style="text-align: right;">
جس جرمن باشندے نے یہ لاٹری جیتی ہے، وہ دریائے رائن کے ساتھ ساتھ رائن لینڈ کے علاقے کا رہائشی بتایا گیا ہے اور قانونی طور پر لاٹری کمپنی اس کی شناخت ظاہر نہیں کر سکتی۔
اس سے قبل اسی سال جرمنی میں رائن لینڈ کے اسی علاقے کے ایک اور صارف نے بھی لاٹری میں 49.7 ملین یورو کا انعام جیتا تھا۔